اشتہار

چپ تعزیے کا جلوس کل برآمد ہوگا، متبادل راستے کیلئے ٹریفک پلان جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : امام حسن عسکری کی شہادت اور چپ تعزیے کا مرکزی جلوس کل آٹھ ربیع الاوّل بروز ہفتہ برآمد ہوگا، مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایامِ عزا کے حوالے سے آخری جلوس جسے ’چپ تعزیے کا جلوس کہا جاتا ہے اس کا مرکزی جلوس کل بروز ہفتہ آٹھ ربیع الاوّل کو برآمد ہوگا، جلوس ایم اے جناح روڈ، صدر، لائٹ ہاؤس اور بولٹن مارکیٹ کے مقررہ راستوں سے ہوتا حسینہ ایرانیان پہنچے گا۔

جلوس کے مقررہ راستوں پر پولیس اور رینجرز نے سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کئے ہیں۔ اس موقع پر شہرمیں ٹریفک کی مجموعی صورت حال مسائل کا شکار رہے گی۔

- Advertisement -

چپ تعزیئے کا پہلا جلوس صبح آٹھ بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا اور صدر سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر میں11:30بجے اختتام پذیر ہوگا۔

عوام صدر اور ٹاور جانے کے لیے شاہراہ فیصل کے راستے کو ترجیح دیں۔ اس کے علاوہ دوسرا جلوس دوپہر ایک بجے قصر مسیب اولڈ رضویہ سوسائٹی ناظم آباد سے برآمد ہوگا اور لسبیلہ اور تین ہٹی سے براستہ سنٹرل جیل ہوتا ہوا مارٹن روڈ امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

لسبیلہ اور تین ہٹی رات10بجے تک کلیئر ہوجائیں گے ، گرومندر سے جیل کی طرف آنے والا روڈ رات گئے کھلے گا، اس جلوس کے سبب فیڈرل بی ایریا اور ناظم آباد کی جانب صدر سے آنے والے راستے بند رہیں گے لہٰذا شہری یونی ورسٹی روڈ اور شاہراہ فیصل استعمال کریں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں