جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

اسرائیلی اور امریکی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں کی قطری وزیر اعظم سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں جنگ بندی کے معاملے پر اسرائیلی اور امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) اور اسرائیلی کے سربراہوں نے قطری وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔

خبر ایجسنی کے مطابق یہ ملاقات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوئی،  ملاقات میں یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ پر حملوں میں وقفے پر بات ہوئی ساتھ ہی غزہ میں ایندھن کی فراہمی کی اجازت دینے پر بھی بات ہوئی ہے۔

اس حوالے سے نیٹو کا کہنا ہے امداد کی رسائی کیلئے غزہ جنگ میں وقفے کی حمایت کرتے ہیں، غزہ کی جنگ کو کسی بڑے علاقائی تنازع میں نہیں بدلنا چاہیے، ایران اور حزب اللّٰہ کو غزہ جنگ سے الگ رہنا چاہیے۔

- Advertisement -

مصر کے وزیر خارجہ سامع شکری نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے وہ دفاع کے حق سے باہر نکل چکا ہے، اسرائیل کی بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی پر عالمی خاموشی قابل مذمت ہے۔

فرانس کے صدر ایمونیل میکرون نے کہا ہے کہ غزہ میں بہت جلد انسانی ہمدردی کا وقفہ ہونا چاہیے، فرانسیسی صدر میکرون نے اس موقع پر فلسطینیوں کے لیے سو ملین یورو دینے کا اعلان کیا۔

واضھ رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت 34 ویں روز بھی تاحال جاری ہے، رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار 812 ہوگئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے شہدا میں 4 ہزار 412 بچے بھی شامل ہیں۔جبکہ خدشہ ہے کہ ابھی تک بے شمار لاشیں ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں