واشنگٹن : ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سی آئی اے میں 2 سال میں بھرتی ہونے ملازمین کو نوکری سے نکال دیا، زیادہ تر ملازمین ڈاؤر سٹی پروگرام کے تحت بھرتی کئے گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے انٹیلی جنس ایجنسی میں بھی چھانٹیاں شروع کر دیں، ترجمان نے بتایا کہ سی آئی اے میں 2 سال میں بھرتی ہونے ملازمین کو نوکری سے نکالا جا رہا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سی آئی اے افسران کو خصوصی دباؤ کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے اور ہر کوئی اس کام کیلئے موزوں نہیں ہوتا۔
امریکی میڈیا نے کہا کہ سی آئی اے کے بیشتر ملازمین کو بائے آؤٹ کی پیشکش کی گئی ہے، بائے آؤٹ پیشکش کے تحت ملازمین 8 ماہ کے اندر کچھ مراعات کیساتھ خود مستعفی ہو جائیں گے۔
نکالے جانے والے زیادہ تر ملازمین ڈاؤر سٹی پروگرام کے تحت بھرتی کئے گئے تھے۔
اس سلسلے میں سی آئی اے کے کچھ ملازمین نے عدالت سے رجوع کیا ، جس پر فیڈرل جج نے سی آئی اے سے ایجنٹس کی برطرفی پر ٹرمپ انتظامیہ کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا قومی سلامتی کے پیش نظر ڈائریکٹرسی آئی اے کسی بھی ملازم کو برطرف کرسکتے ہیں۔