جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پنجاب پولیس نے عابد باکسر کو گرفتاری کے چند گھنٹوں بعد رہا کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق انسپکٹر عابد باکسر کو پولیس نے گرفتاری کے چند گھنٹوں بعد رہا کردیا، عابد باکسر کے خلاف تھانہ ملت پارک میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔

تفصیلات کے مطابق مدعی اور عابد باکسر کی سی آئی اے سینٹر میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد سی آئی اے پولیس نے عابد باکسر اور مدعی کو حوالات میں بند کردیا تھا، بعدازاں تفتیش کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔

عابد باکسر نے کہا کہ تفتیش میں تمام سوالات کے جوابات دئیے، جواد فردوسی قتل کیس میں بے گناہی ثابت کی ہے، جب بھی تفتیش کے لیے بلایا جائے گا پیش ہوجاؤں گا۔

یاد رہے کہ فروری کے آغاز میں پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر اور معروف انکاؤنٹراسپیشلسٹ عابد باکسر کو دبئی میں انٹرپول کے ذریعے حراست میں لیا گیا تھا، ملزم جعلی پولیس مقابلوں میں مطلوب تھا۔

عابد باکسر کے خلاف پنجاب میں قتل اور اقدام قتل کے درجنوں مقدمات درج ہیں جو جعلی پولیس مقابلوں میں قتل کیے گئے افراد کے لواحقین کی جانب سے درج کرائے گئے تھے تاہم پولیس افسر مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے دبئی فرار ہو گیا تھا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے معطل کیے گئے پولیس انسپکٹر کے خلاف جعلی پولیس مقابلوں میں معصوم شہریوں کے قتل، اغواء برائے تاوان ،قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے پر زندہ و مردہ گرفتاری پر انعام بھی مقرر کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں