ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بناکر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: سی آئی اے پولیس نے سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بناکر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا،ملزم لڑکی بن کر کالج کی لڑکیوں سے دوستی کرنے کے بعد ان کی تصویریں لیکر ان کو بلیک میل کرتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں سی آئی اے پولیس  نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے نوجوان مدثر ابراہیم کو گرفتار کرلیا۔

ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کے مطابق ملزم مدثر ابراہیم کالج کی لڑکیوں سے لڑکی کلاس فیلو بن کر دوستی کرتا تھا اور سب سے پہلے ان سے تصویریں شیئر کرتا تھا۔

جس کے بعد ملزم مدثر ان تصویروں کی ایڈیٹنگ کرکے لڑکیوں کو بلیک میل کرتا اور ان سے پیسے اور دیگر قیمتی اشیا وصول کرتا تھا۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ ملزم لڑکیوں کے گھر والوں کو بھی بلیک میل کرکے ان سے بھتہ بھی وصول کرتا تھا۔ ملزم مدثر ابراہیم کے قبضہ سے نقدی اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔


مزید پڑھیں : لڑکی کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار


عمران عباس نے کہا کہ ملزم مدثر ابراہیم عادی مجرم ہے اور اس کے خلاف تھانہ کینٹ میں ڈکیٹی کا مقدمہ بھی درج ہے۔

یاد رہے فروری میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے لڑکی کو قابل اعتراض تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والے مبینہ نوجوان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم حماد کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور وہ موبائل کی خریدوفروخت کا کام کرتا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں