بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

گوجرانوالہ : سی آئی اے پولیس کی کارروائی‘ 3ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے گوجرانوالہ میں کاروائی کرتے ہوئے چوری ، ڈکیٹی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث (کاشی ڈکیٹ گینگ )کے 3 ملزمان گینگ کا سرغنہ قاسم عرف کاشی، فیصل اورحسن کوگرفتارکرلیا۔

ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کے مطابق گرفتار ملزما ن کے قبضے سے موٹرسائیکلیں ، درجنوں موبائل، لاکھوں روپے نقدی اور جدید اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

عمران عباس چدھڑ کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو روکتے اور گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے اورملزمان کے خلاف مختلف شہریوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ رات و رات امیر بننا چاہتے تھے جس کے لیے وہ شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کے بعد فرارہوجاتے۔

ڈی ایس پی سی آئی اے کے مطابق ملزمان مختلف شہروں میں خوف کی علامت بنے ہوئے تھے اورملزمان سے تفتیش جاری ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں