بیجنگ: چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایجنسی نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کارپوریشن ایجنسی کے چیئرمین نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک چین دوستی،مشترکہ ترقی، اعتماد، باہمی مفاد،عملی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین سی آئی ڈی سی اے نے کہا کہ خلا میں سیٹلائٹ بھیجنے سےپاک چین دوستی اب خلاؤں میں پہنچ چکی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوژاؤہوئی نےپاکستان میں بطورسفیراپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سےانجام دیں، پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی سیکیورٹی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ چین سےزراعت،آئی ٹی،مواصلات سمیت دیگرشعبوں میں تعاون بڑھانےکی ضرورت ہے، پاکستان چین کی ترقی کےماڈل سےاستفادہ کرناچاہتاہے اور ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن میں چینی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔
سی آئی ڈی سی اے نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔