بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

’سی آئی ڈی‘ کی اداکارہ پر اہل خانہ کا بہیمانہ تشدد، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کے مقبول کرائم ڈرامہ سیریل ’سی آئی ڈی‘ کا حصہ رہنے والی اداکارہ ویشنوی دھنراج کو اہل خانہ نے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویشنوی دھنراج نے ’سی آئی ڈی‘ میں انسپکٹر تاشا کمار کا کردار نبھایا تھا۔ سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں انہیں زخمی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں ویشنوی دھنراج نے دعویٰ کیا کہ انہیں اہل خانہ نے یرغمال بنا کر رکھا اور اس وقت وہ ممبئی کے کاشمیرا پولیس اسٹیشن میں موجود ہیں۔

- Advertisement -

متعلقہ: ڈرامہ سیریل ’سی آئی ڈی‘ کے اہم کردار چل بسے

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ETimes TV (@etimes_tv)

ویشنوی دھنراج نے بتایا کہ میں اس وقت بہت بڑی مصیبت میں ہوں اور میری زندگی خطرہ لاحق ہے، میری فیملی مجھے بیرون ملک جانے نہیں دے رہی۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے فیملی نے انتہائی بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا ہے، مجھے میڈیا اور فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کی مدد کی ضرورت ہے، برائے مہربانی آپ لوگ میری مدد کو آئیں۔

ویڈیو میں ویشنوی دھنراج کے چہرے اور ہاتھ پر زخمی دیکھے جا سکتے ہیں۔

ویشنوی دھنراج کافی عرصے سے اسکرین پر نظر نہیں آئیں۔ انہوں نے سابق شوہر نتن سہراوت کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے کے بعد طلاق کیلیے درخواست دائر کی تھی۔

’سی آئی ڈی‘ کی اداکارہ پر اہل خانہ کا بہیمانہ تشدد، ویڈیو سامنے آگئی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں