جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

’سی آئی ڈی‘ اب نیٹ فلکس پر بھی نشر کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کے مقبول کرائم ڈرامہ سیریل ’سی آئی ڈی‘ اب ویڈیو اسٹریمنگ پیلٹ فارم نیٹ فلکس پر بھی نشر کیا جائے گا، سیزن 2 کی 18 اقساط 21 فروری 2025 سے دستیاب ہوں گی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ کل سے سی آئی ڈی نیٹ فلکس پر بھی دستیاب ہوگا، نئی قسط ہر ہفتہ اور اتوار رات 10 بجے نشر کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’سی آئی ڈی‘ کی اداکارہ پر اہل خانہ کا بہیمانہ تشدد، ویڈیو سامنے آگئی

1998 سے نشر ہونے والے ڈرامے میں ٹیم پیچیدہ مقدمات کو حل کرنے کی کوشش کرتی ہے، کرداروں میں اے سی پی پردیومن، دیا، ابھیجیت و دیگر شامل ہیں۔

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر اس کی دستیابی کے بعد ناظرین کے پاس ٹیلی ویژن ٹیلی کاسٹ کے ساتھ ساتھ سیریز دیکھنے کیلیے اضافی پلیٹ فارم ہوگا۔

کرائم ڈرامہ سیریل کی ڈیجیٹل ریلیز پرانی اقساط تک رسائی کی بھی اجازت دیتی ہے۔ یہ اقدام ٹیلی ویژن کے مواد کو اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر نشر کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کے عکاسی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ نیٹ فلکس کے ساتھ ساتھ اس کی نئی اقساط ٹیلی ویژن پر بھی نشر کی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں