اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سنسناٹی ماسٹرز ٹینس : راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ کی سیمی فائنل تک رسائی

اشتہار

حیرت انگیز

اوہائیو : سنسناٹی ماسٹرز ٹینس راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹر فائنل میں فیڈرر نے ہم وطن واوارینکا کو زیر کیا جوکووچ نے ملوس رانک کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق سنسناٹی اوپن ٹینس کے میچز امریکی ریاست اوہائیو میں جاری ہیں جس میں عالمی اسٹارز شاندار کھیل پیش کر رہے ہیں، سنسناٹی ماسٹرز ٹینس میں عالمی نمبر دو راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ نے اپنے میچز جیت کر سیمی فائنل کے لئے کولیفائی کرلیا۔

فیڈرر اور اسٹانلیس واوارینکا کے بیچ سخت مقابلہ ہوا۔ پہلے سیٹ میں واورینکا نے فیڈرر کو ٹائی بریک پر سات چھ سےزیر کیا۔ دوسرے سیٹ میں بھی مقابلہ دلچسپ رہااور فیڈرر نے اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے سات چھ سے سیٹ جیت کر مقابلہ برابر کردیا۔

تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں فیڈرر نے چھ دو سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی، سربین اسٹار جوکووچ نے کنیڈین حریف ملوس رانک کو تین سیٹس میں سات پانچ، چار چھ اور چھ تین سے مات دی۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں بیلجیم کے ڈیوڈ گوگن نے ڈیل پوٹرو کو سخت مقابلے کے بعد سات چھ اور سات چھ سے زیر کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں