بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں درخواست ضمانت دائر کر دی، جس میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا16اکتوبر کافیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نےسپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائرکر دی، درخواست میں مدعی مقدمہ نسیم کھوکھر اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ کہ سائفر کیس چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سیاسی مقدمات کی ایک کڑی ہے، ٹرائل کورٹ یہ سمجھنے میں ناکام رہی ہے ، چیئرمین تحریک انصاف کو ضمانت نہ ملی تو نا قابل تلافی نقصان ہوگا۔

دائر درخواست میں کہنا تھا کہ غیر معینہ مدت تک کسی کو آزادی سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، چیئرمین پی ٹی آئی عدالتی اطمینان کی حدتک ضمانتی شورٹی دینےکو تیار ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیئر مین تحریک انصاف کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کا16اکتوبر کافیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور چیئرمین پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں