پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہوئی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر اور عمیرنیازی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10اکتوبر تک توسیع کردی اور ایف آئی اے کو جلد چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سےاڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اٹک جیل حکام کو تحریری حکم نامہ نہیں ملا، جس کے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ کےحکم پرعمل درآمد نہ ہوسکا۔

وزارت قانون نے سائفرکیس کی سماعت کا این اوسی جاری کیا تھا اور کاپی سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کوبھی بھجوادی تھی ، جس میں کہا تھا کہ سائفرکیس کی خصوصی عدالت کے جج آج اٹک جیل میں سماعت کریں گے، سائفرکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ آج مکمل ہو رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں