ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

سائفر کیس : چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے سترہ اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی ، کیس کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر اور اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور بیٹا بھی اڈیالہ جیل عدالت پہنچے۔

- Advertisement -

دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا میں چالان کی نقول تقسیم کی گئیں، جس پر پراسیکیوٹرذوالفقارعباس نقوی نے کہا مقدمے کی مکمل نقول نہیں دے سکتے، جو ضروری نقول تھیں، وہ فراہم کردی گئی ہیں۔

عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے 17 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی اور آئندہ سماعت پر فرد جرم کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری گواہان کو طلبی کے نوٹسز بھی جاری کیے جائیں گے۔

بعد ازاں عدالت نے کہا سترہ اکتوبر کو فرد جرم کے ساتھ تمام سرکاری گواہان کی طلبی ہوگی، عدالتی حکم کےساتھ ہی سائفر کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگیا، جس کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر سترہ اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت بھی 17 اکتوبر تک ملتوی کردی اور جج ابو الحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں