تازہ ترین

سائفر کیس: بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیلئے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر

راولپنڈی : سائفرکیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیلئے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر کر دیئے گئے، مقرر کردہ وکیل ملزمان کی نمائندگی کرتے ہوئے گواہان پر جرح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت شروع ہوئی توملزمان کی جانب سے کوئی سینئروکیل پیش نہ ہوا۔

کیس کی سماعت ساڑھے 12بجے دوبارہ شروع کی گئی تب بھی کوئی سینئروکیل پیش نہ ہوا، حقائق اورحالات کے پیش نظر اور ملزمان کے وکلاکوکئی مواقع فراہم کیے گئے، اب عدالت کےپاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں بچاکہ وہ ملزمان کیلئےاسٹیٹ ڈیفنس کونسل مقررکرے۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادسےاسٹیٹ ڈیفنس کونسل کیلئے ای میل سے وکلا کی فہرست طلب کی گئی، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے دفتر سے بذریعہ خط جواب دیا گیا، خط میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادنے قابل وکلاکے نام فراہم کئے۔

اب اسٹیٹ ڈیفنس کونسل ملزم بانی پی ٹی آئی،شاہ محمود کے کیس کی نمائندگی کریں گے، ملک عبدالرحمان،ایڈووکیٹ کو بانی پی ٹی آئی کیلئے اور حضرت یونس، ایڈووکیٹ کو شاہ محمود قریشی کیلئے ا سٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر  کیا گیا ہے۔

یہ دونوں وکلا ملزمان کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئےگواہان پرجرح کریں گے، ریاست کی جانب سے مقرر کردہ اسٹیٹ ڈیفنس کونسل27  جنوری کو گواہان پرجرح کریں گے۔

Comments

- Advertisement -