اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

گزشتہ 6 ماہ میں گردشی قرضوں میں 115 ارب روپے اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: توانائی کے شعبہ میں زیر گردش قرضوں کا حجم 8 سو ارب روپے تک جا پہنچا۔ گزشتہ چھ ماہ میں گردشی قرضوں میں 115 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق توانائی کے شعبے میں زیر گردش قرضوں کا حجم 8 سو ارب روپے تک جا پہنچا۔

پیپکو ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال میں سرکلر ڈیٹ کا حجم 6 سو 85 ارب روپے تک تھا جو کہ اب بڑھ کر 8 سو ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ جانا ہے۔

- Advertisement -

وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ 8 سو ارب میں سے 4 سو ارب کے پرانے واجبات ہیں۔ سرکلر ڈیٹ کی یہ رقم پاور ہولڈنگ کمپنی اور تقسیم کار کمپنیوں کے اکاؤنٹس میں جمع ہے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ گزشتہ 2 برسوں سے وصولیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ٹیکنکل اور لائن لاسز میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

سرکلر ڈیٹ کو اتارنے کے لیے حکومت کا انحصار قرضوں، بانڈز اور ٹرم فنانس سرٹیفیکٹ پر ہے۔ ان قرضوں پر سود کی ادائیگی کے بعد سرکلر ڈیٹ کا حجم مزید بڑھ جائے گا۔


Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں