پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

سرکلرریلوے ٹریک: زمین پرقبضے کےخلاف آپریشن کا تاحال آغازنہیں کیا جاسکا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبائی حکومت نے سرکلرریلوے ٹریک پر قبضہ ختم کرانے کے حوالے سے سخت حکم جاری کردیا ہے.

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے سرکلرریلوے ٹریک پرقبضہ ختم کرانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، ریلوے کی زمین پرقبضے کےخلاف آپریشن کا تاحال آغازنہیں کیا جاسکا ہے.

واضح رہے کہ اینٹی انکروچمنٹ پولیس کارروائی کیے بنا حسین ہزارہ گوٹھ سے واپس چلی گئی تھی، مقامی پولیس اورمتعلقہ محکموں کےافسران موقع پرنہیں پہنچے تھے، حسین ہزارہ گوٹھ کے53ایکڑ رقبے سے قبضہ ختم کرانا تھا.

مزید پڑھیں:سندھ کراچی سرکلرریلوے کی بحالی کیلیے وزیراعلیٰ سندھ متحرک ہوگئے

یاد رہے کہ رواں سال وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی سرکلر ریلوے کے لئے پینتالیس ملین روپے کی فیزیبلیٹی رپورٹ بنانے کی منظوری دی تھی ، مراد علی شاہ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات کو وفاقی حکومت سے خود مختار ضمانت لینے کی ہدایت بھی کی تھیں۔

مزید پڑھیں:آج سے سرکلرریلوے کا کام شروع کردیا جائیگا: سندھ حکومت

بعدازاں 12 جنوری کو حکومت سندھ کے اعلامیہ کے مطابق سرکلر ریلوے ٹریک پروجیکٹ پر کا م کا آغاز کیے جانے کی اطلاعارت بھی میڈیا کو فراہم کی گئی تھیں.

مزید پڑھیں:سندھ کراچی سرکلرریلوے سمیت دیگرمنصوبے سی پیک میں شامل

دوسری جانب چینی حکام نے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) میں سندھ کے تین ترقیاتی منصوبوں کراچی سرکلر ریلوے، کیٹی بندر اور خصوصی اقتصادی زونز کے پروجیکٹ کو سی پیک میں کو شامل کرنے کی اصولی منظوری دے چکی ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں