تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

شہری انجانے میں لاٹری جیت کر راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

امریکا میں قسمت کی دیوی ایک شخص پر مہربان ہوگئی اور وہ انجانے میں انعامی لاٹری کا ایک لاکھ ڈالر کا جیک پاٹ جیت کر راتوں رات لکھ پتی بن گیا۔

امریکی ریاست مشی گن کی آکلینڈ کاؤنٹی میں ایک 58 سالہ شخص نے انجانے میں ایک لاکھ ڈالر (لگ بھگ دو کروڑ 20 لاکھ پاکستانی روپے) کا جیک پاٹ جیت لیا۔ اس کا پتہ اسے اس وقت چلا جب اسے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ اس نے 17 اگست کو 30 ملین ڈالر ڈائمنڈ رچس سیکنڈ چانس ڈرائنگ میں لاٹری میں ایک لاکھ ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

جیتنے والے خوش قسمت انسان نے مشی گن لاٹری حکام کو بتایا کہ اس نے ڈائمنڈ رچس کے چند ٹکٹ خریدے ضرور تھے تاہم میں نے ٹکٹ کا پچھلا حصہ کبھی نہیں پڑھا تھا، اس لیے مجھے نہیں معلوم تھا کہ انہیں اسکین کرنے سے میں جیک پاٹ جیتنے والے مرحلے میں شامل ہوجاؤں گا۔

فاتح کھلاڑی نے اپنا نام نہ بتانے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس نے لاٹری کی ایپ کا استعمال چند نہ جیتنے والوں کو اسکین کرنے کے لیے کیا، اس وقت میرے وہم وگمان میں بھی نہ تھا کہ میں خود کو جیک پاٹ جیتنے کے مرحلے میں داخل کر رہا ہوں۔ میں نے خریدے گئے ٹکٹ لاٹری ایپ پر اسکین کیے اور انہیں دوبارہ چیک کرنے کیلیے اسکریچ کیا۔

مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ جب اسے انعام کے حوالے سے ای میل موصول ہوئی تو وہ خوش ہونے سے قبل الجھن میں پڑگیا کہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے اور جب مجھے معلوم ہوا کہ ٹکٹ اسکین کرنے کی بدولت میں یہ بڑا انعام جیتا ہوں تو یہ میرے لیے بہت حیران کن لمحہ تھا۔

لاٹری جیتنے والے شخص نے انعام کے حصول کیلیے لاٹری کمپنی کے ہیڈ کوارٹر سے رابطہ کرلیا ہے، اس کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم کو اپنے خاندان کی فلاح وبہبود کیلیے استعمال کرے گا۔

Comments

- Advertisement -