جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

تیز موٹرسائیکل چلانے پر فائرنگ سے شہری قتل، 3 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شیرپاؤ کالونی میں تیز موٹر سائیکل چلانے پر فائرنگ کے واقعے میں ایک شہری قتل جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 2 گروپوں میں جھگڑا بچوں کے تیز موٹرسائیکل چلانے پر ہوا، اس تنازع پر دونوں گروپوں کے فریقین نے ایک دوسرے سے راضی نامہ بھی کرلیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ تیز رفتار موٹر سائیکل چلانے پر جھگڑے پر راضی نامہ کے کچھ دیر بعد ہی ایک فریق نے دوسرے کے گھر کے باہر فائرنگ کردی۔

- Advertisement -

فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ اس دوران وہاں سے گزرنے والے راہگیر سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس نے کہا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کا کرمنل ریکارڈ موجود ہے۔ فائرنگ کرنے والے ملزم نثار کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں