پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک شہری نے 50 ہزار روپے میں گھر چلانے والی سیاسی جماعت کو آئندہ انتخابات میں چھبیس ووٹ دینےکی مشروط پیشکش کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایک شہری نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا سیاسی جماعتوں کو چھبیس ووٹ دینے کی مشروط پیشکش کی۔
شہری نے کہا کہ پچاس ہزارکماتا ہوں، اس بجٹ میں جو بھی میراگھر چلادے، اسےووٹ دینے کیلئے اسٹامپ پیپرپرلکھ کر دینے کیلئے تیار ہوں۔
دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کوعوام نے ظلم قرار دے دیا اور کہا کہ غریب عوام کو کب تک ظلم کی چکی میں پیسا جائے گا، پٹرول مہنگاہونے سے غریب ہی مرے گا۔
ایک شہری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غریبوں کو چاہیے سائیکل خرید کر پرانے دورمیں چلے جائیں۔
عوام نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بم پر بم گرا رہی ہے، تنخواہ کم ہے اور پیٹرول کی قیمت زیادہ، حکومت مہنگائی کم کرے۔
خیال رہے نگراں حکومت نے آتے ہی عوام پر پٹرول بم گرا دیا اور قیمت میں سترہ روپے پچاس پیسے کا بڑا اضافہ کر دیا، جس کے بعد پٹرول دوسو نوے روپے پینتالیس پیسے فی لٹرہوگیا۔