The news is by your side.

Advertisement

اب بیوروکریسی اور محکموں کے سربراہان کو کارکردگی پر جزا و سزا ملے گی

اسلام آباد : سٹیزن پورٹل انتظامیہ نے افسروں کی کارکردگی کی جانچ پڑتال تیز کردی، اب بیوروکریسی اور محکموں کے سربراہان کو کارکردگی پر جزا و سزا ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق سٹیزن پورٹل، ڈلیوری یونٹ نے اداروں کی کارکردگی جانچنے کا نظام متحرک کردیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ بیورو کریسی اور محکموں کے سربراہان کو کارکردگی پر جزا و سزا ملے گی۔

ذرائع کے مطابق پولیس کے بعد کمشنرز،ڈی سی اوز،صوبائی سیکریٹریز کی باری ہے ، سٹیزن پورٹل انتظامیہ نے افسروں کی کارکردگی کی جانچ پڑتال تیز کردی، اعلیٰ کارکردگی پرتعریفی سرٹیفکیٹ اور ناقص کارکردگی پرشوکازنوٹس ملے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب،کےپی کمشنرزکی کارکردگی کاڈیٹااکٹھا کرناشروع کردیا گیا جبکہ سٹیزن پورٹل نے ڈی سی اوز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی سیکریٹریز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ بھی سامنے آئے گی ، سٹیزن پورٹل پر اندراج شکایات اور حل کی شرح سامنے لائی جائے گی جبکہ ضلعی افسران کی کارکردگی کا ریکارڈ بھی وزیر اعظم آفس میں محفوظ رکھا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹیزن پورٹل انتظامیہ نے پنجاب اور کےپی چیف سیکریٹریزسےرابطے تیز کردیئے ہیں، ضلعی وڈویژنل افسران کی کارکردگی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش ہوگی اور وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کمشنرز، ڈی سی اوز کو نوٹسز جاری ہوں گے اور اچھی کارکردگی کے حامل افسران کو تعریفی لیٹرز بھی بھیجا جائے گا۔

وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ انتظامیہ پنجاب اور کےپی پولیس کی رپورٹ جاری کرچکا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں