جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سٹیزن پورٹل نے واہ کینٹ کے رہائشی کی داد رسی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم سٹیزن پورٹل کی مدد سے عوام کے مسائل تیزی سے حل کرنے کا مشن جاری ہے، سٹیزن پورٹل نے واہ کینٹ کے رہائشی ظہور احمد کی دادرسی کردی۔

سائل نے اپنے مرحوم باب کے واجبات کی ادائیگی نہ ہونے پر شکایت کی تھی، مرحوم منظور احمد نے اپنی زندگی میں واجبات کی وصولی کیلئے متعلقہ محکمے کو شکایت کی تھی۔

منظور احمد مرحوم کا بیٹا بھی والد کے واجبات کیلئے دفتروں کے چکر لگاتا رہا لیکن شنوائی نہ ہو سکی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان ہمارے لئے فرشتہ ثابت ہوئے‘ سٹیزن پورٹل کی مدد سے طالبہ بازیاب

سٹیزن پورٹل نے سائل کے 16 ماہ سے پھنسے کیس کو ایک ماہ میں حل کرا دیا، سٹیزن پورٹل کے ایکشن کے بعد سائل کے مرحوم باب کے تمام واجبات کی ادائیگی کرا دی، فوری مسئلہ حل ہونے پر سائل نے وزیراعظم عمران خان اور پی ایم ڈی یو کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے عوامی شکایات کو موثر انداز میں سننے اور انہیں حل کرنے کے لئے پاکستان سٹیزن پورٹل کا آغاز کیا تھا اس شعبے کا دفتر وزیرا عظم آفس ہی میں بنایا گیا ہے جس کے ذریعے عوام اپنی شکایات اور تجاویزبراہ راست وزیرا عظم آفس کو بھیج سکتے ہیں۔

اکتوبر 2018 سے ، پاکستان سٹیزن پورٹل (پی سی پی) ملک بھر میں شکایات کے ازالے کے لئے سب سے قابل اعتماد ذریعے کے طور پر سامنے آیا ہے، اس پلیٹ فارم نے عام آدمی کو صحیح معنوں میں باراختیار بناتے ہوئے اپنی شکایات کے ازالے کے لئے آواز فراہم کی ہے۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں