اشتہار

’شہریوں سے درخواست ہے باہر نہ نکلیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شدید بارشوں کے پیشِ نظر شہریوں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کر دی۔

کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرادعلی شاہ نے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے آج چھٹی ہے تو باہرنکلنےسے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی ہے کہ 5بجے کے بعد بہت تیز بارش ہے وزرا کی ڈیوٹی لگائی ہے میں خود مانیٹر کر رہا ہوں، جب کہ حیدرآباد، بدین ، جامشورو سمیت ہر شہر کو مانیٹر کر رہا ہوں۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ نے کہا کہ باتیں کرنیوالوں کو صرف مائیک نظر آتے ہیں اور شروع ہوجاتے ہیں آج کل سوشل میڈیا پر ہر کوئی ٹاپ کا صحافی بنا ہواہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری دعا ہے کہ پاکستان کاکوئی بھی شہر نہ ڈوبے شہر کے نالے اس وقت فعال ہیں، عملہ سڑکوں پر ہے شہریوں سے درخواست ہے آج چھٹی ہے تو باہرنکلنےسے گریز کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں