ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

شہری ہوشیار! جمعے اور ہفتے کو کیا ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا کہ مملکت میں جمعے اور ہفتے کو ریکارڈ سری پڑے گی اور درجہ حرارت منفی سے نیچے گرجائے گا جبکہ مختلف شہروں میں بارش کا بھی امکان ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے محکمہ موسمیات نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ جمعے اور ہفتے کے روز پکنک پر نہ جائیں کیوں کہ ان دنوں ریکارڈ سردی ہوگی، شہری صحرائی علاقے اور کھلے مقامات سے دور رہیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ سردی کی لہر سعودی عرب کے شمالی علاقوں سے ربع الخالی صحرا تک کو متاثر کرے گی جبکہ دیگر شہریوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

سعودی عرب کے شہر طریف، القریات میں سب سے زیادہ سردی پڑ رہی ہے جبکہ زیادہ گرمی جازان شہر میں ریکارڈ کی گئی۔ شہری ہیٹر کا محتاط استعمال کریں اور بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔

دوسری جانب مملکت کے اللوز پہاڑ سمیت شمالی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جہاں سردی کی لہر وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔

سعودی دارالحکومت ریاض، مدینہ منورہ، جازان، عسیر اور باحہ میں آج درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں