برسلز: یورپی یونین نے 14ممالک کےشہریوں کو یکم جولائی سے یورپ میں داخلےکی اجازت دے دی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وبا میں کمی کے بعد یورپی یونین نے پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے مخصوص ممالک کے شہریوں کو یورپ میں داخلے کی اجازت دی ہے۔
ابتدائی طور پر 14 ممالک کے شہریوں کے لیے یورپ کے دروازے کھولے گئے ہیں لیکن اس فہرست میں امریکی شامل نہیں۔
چینی باشندوں کا یورپ میں داخلہ یورپی شہریوں پر عائد پابندیاں ختم کرنے سے مشروط ہے جب کہ کورونا کیسز کےباعث امریکی شہریوں کو کم ازکم2ہفتےداخلےکی اجازت نہیں ہو گی۔
امریکا میں فی الحال کورونا پر قابو نہیں پایا جا سکا جس کی وجہ سے امریکی شہریوں کا داخلہ عارضی طور پر روکا گیا ہے۔اسی طرح برازیل، روس اور بھارت کےشہری یورپی ملکوں میں داخلےکی اجازت سےمحروم رہیں گے۔
جن ممالک کے شہریوں کے لیے یورپ کے دروازے کھولے گئے ہیں ان میں الجیریا، آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ، جاپان، تھائی لینڈ، تیونس، جنوبی کوریا، موناکو، ویٹیکن، سان مورینو، یوروگوئے اور دیگر شامل ہیں۔