اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کراچی کے شہریوں نے مہنگائی کے خلاف درخواست دائر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہریوں نے مہنگائی کے خلاف درخواست دائرکردی، جس میں کہا ہے کہ حکمران طبقہ پرآسائش زندگی گزار رہا ہے اور غریب 2وقت کی روٹی کوترس رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں شہریوں نے مہنگائی کے خلاف درخواست دائرکردی ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل درخواست کی سماعت کرے گا۔

درخواست میں سندھ حکومت،بیوروآف سپلائی اینڈپرائس کنٹرول،کمشنر ودیگرکوفریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ شہر میں چیک اینڈ بیلنس کو نظام نہیں نا ہی مہنگائی پرقابوپانےکاطریقہ کار ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ حکمران طبقہ پرآسائش زندگی گزار رہا ہے ،غریب 2وقت کی روٹی کوترس رہا ہے اور گراں فروش من مانی قیمتوں پر اشیافروخت کررہے ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ سندھ حکومت کو بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کا حکم دیا جائے اور اشیاخوردونوش کی سرکاری قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں