بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج ، پولیس کی ہوائی فائرنگ ، متعدد افراد زیر حراست

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام کا احتجاج جاری ہے ، پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل برسائے اور ہوائی فائرنگ کرکے کئی افرادکو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکڑک کی جانب سے بجلی کی طویل بندش نے کراچی والوں کی زندگی دہرے عذاب میں مبتلا کردی۔

قیامت خیزگرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ نے بے حسی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیرعلانیہ بندش کاسلسلہ جاری ہے۔

- Advertisement -

ماڈل کالونی ریلوے سوسائٹی، بوستان رضا ، گارڈن، رامسوامی عثمان آباد میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

علاقہ مکینوں نشترروڈ پر احتجاج کرتے ہوئے ٹائرجلاکر سڑک پردھرنا دیا اور ٹریفک روک دیا، مظاہرین نےپھلوں کی پیٹیاں، ٹائراوردیگر سامان کو بھی آگ لگادی۔

پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کی جو ناکام ثابت ہوئی، مذاکرات میں ناکامی پرپولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل برسائےاورہوائی فائرنگ کی جبکہ کئی افرادکو حراست میں لے لیا گیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک بے لگام ادارہ بن گیا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، کون اس اذیت سے نجات دلائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں