جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

شہریوں نے احتجاجاً ٹرین رکوا دی، شیخ رشید بھی ریل میں موجود تھے

اشتہار

حیرت انگیز

راجن پور: تحصیل روجھان میں شہریوں نے ریلوے اسٹاپ کی بحالی کے لیے دھرنا دیتے ہوئے ٹرین رکوا دی، اسی ریل میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان میں مقامی افراد نے عرصے سے بند ریلوے اسٹاپ کی بحالی کے لیے احتجاج کیا، شہریوں کا مطالبہ تھا کہ مقامی لوگوں کی سہولت کے لیے ریلوے اسٹاپ کو جلد بحال کیا جائے۔

شہریوں کی جانب سے روکی گئی ٹرین میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی موجود تھے، ٹرین رکنے پر شیخ رشید کوچ سے باہر نکل آئے اور شہریوں کے مطالبے پر اسٹاپ کی بحالی کا اعلان کیا۔

ریلوے اسٹاپ کی بحالی کے اعلان پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، شہریوں کا کہنا تھا کہ خوش حال خان خٹک ریلوے اسٹاپ 8 سال سے معطل تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی اورسکھر کے درمیان تیزترین ٹرین لے کرآؤں گا، شیخ رشید

یاد رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے نے سکھر میں اعلان کیا تھا کہ وہ کراچی اور سکھر شہر کے درمیان تیز ترین ٹرین لے کر آئیں گے۔

انھوں نے کہا کہ یہاں 1861 میں پٹری ڈلی تھی، اب یہ ٹریک ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ایم ایل ون بننے سے انقلاب آئے گا، ایم ایل ون بنے گا تو ایک لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔

خیال رہے کہ ایم ایل ون معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان ہوا ہے، یہ معاہدہ اپریل میں بیجنگ میں کیا گیا، جس کے تحت پشاور سے کراچی تک ریلوے کا ڈبل ٹریک بنایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں