اٹلانٹا: امریکی ریاست اٹلانٹا میں ایک پولیس ٹریننگ سینٹر پر شہریوں نے دھاوا بول کر شدید توڑ پھوڑ کی، اور املاک کو نقصان پہنچایا، جس پر 35 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اٹلانٹا میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر احتجاجی مظاہرین نے دھاوا بول دیا، اور تربیتی مرکز پر شدید پتھراؤ کیا، مظاہرین نے ٹریننگ سینٹر پر پٹاخے بھی پھوڑے، اینٹیں اور بوتل بم بھی پھینکے۔
احتجاج کے دوران مظاہرین نے تربیتی مرکز پر کام کرنے والے ایک ٹریکٹر کو بھی نذر آتش کر دیا۔
پولیس نے 35 مظاہرین کو گرفتار کر کے ان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کر دیے ہے، پولیس اور ایف بی آئی دونوں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Non-peaceful protest at Cop City in Atlanta. Police footage. pic.twitter.com/HVaClKuaJ2
— Dex James of Marfoogle News (@realDexJames) March 6, 2023
امریکی میڈیا کے مطابق مظاہرین اس مرکز کی تعمیر کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، ان کا مطالبہ ہے کہ جنگل کی زمین پر تعمیرات نہ کی جائیں۔
اٹلانٹا میں اس منصوبہ بند تربیتی مرکز کو ناقدین نے ’کاپ سٹی‘ کا نام دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اٹلانٹا پبلک سیفٹی ٹریننگ سینٹر پولیس کی بربریت کو ہوا دے گا، اور 60 لاکھ کے اس شہر کی ملکیت میں واقع جنگل کی قیمتی اراضی کو بھی نقصان پہنچائے گا۔