تازہ ترین

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

’یہ مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنا چاہتے ہیں‘

لاہور: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف...

صدرِ مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان...

آئین سب پر مقدم، کوئی اس سے بالاتر نہیں ہے، وزیراعظم

تھرپارکر: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ...

ویڈیو: امریکا میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر شہریوں نے دھاوا بول دیا، وجہ سامنے آ گئی

اٹلانٹا: امریکی ریاست اٹلانٹا میں ایک پولیس ٹریننگ سینٹر پر شہریوں نے دھاوا بول کر شدید توڑ پھوڑ کی، اور املاک کو نقصان پہنچایا، جس پر 35 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اٹلانٹا میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر احتجاجی مظاہرین نے دھاوا بول دیا، اور تربیتی مرکز پر شدید پتھراؤ کیا، مظاہرین نے ٹریننگ سینٹر پر پٹاخے بھی پھوڑے، اینٹیں اور بوتل بم بھی پھینکے۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے تربیتی مرکز پر کام کرنے والے ایک ٹریکٹر کو بھی نذر آتش کر دیا۔

پولیس نے 35 مظاہرین کو گرفتار کر کے ان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کر دیے ہے، پولیس اور ایف بی آئی دونوں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق مظاہرین اس مرکز کی تعمیر کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، ان کا مطالبہ ہے کہ جنگل کی زمین پر تعمیرات نہ کی جائیں۔

اٹلانٹا میں اس منصوبہ بند تربیتی مرکز کو ناقدین نے ’کاپ سٹی‘ کا نام دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اٹلانٹا پبلک سیفٹی ٹریننگ سینٹر پولیس کی بربریت کو ہوا دے گا، اور 60 لاکھ کے اس شہر کی ملکیت میں واقع جنگل کی قیمتی اراضی کو بھی نقصان پہنچائے گا۔

Comments