اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر شہریوں کو کنگال کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

چنیوٹ میں جعل سازوں نے بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر شہریوں کو کنگال کردیا اور کروڑوں روپے لے کر فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہریوں کے ساتھ اتنے بڑے فراڈ کا واقعہ چنیوٹ کے علاقے چناب نگر میں پیش آیا جہاں جعلساز 16 شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے کے خواب دکھا کر ان کی کروڑوں روپے کی جمع پونجی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ متاثرین میں سے تین تو صدمے کے باعث دنیائے فانی سے کوچ کرچکے ہیں۔

متاثرین نے ڈی پی او آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور بتایا کہ جعلسازوں احسان اللہ چیمہ، اویس، ادریس نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 16 شہریوں سے 29 کروڑ روپے حاصل کیے اور فرار ہوگئے جب کہ تین متاثرین اس صدمے کے باعث انتقال کرچکے ہیں۔

مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کی رقم واپس کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں