سیالکوٹ: مختلف شہروں میں پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی ، جس کے بعد پیٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی مصنوعی قلت پیداکردی گئی۔
پمپوں پرپیٹرول اور ڈیزل کی عدم دستیابی پر شہری پریشان ہے جبکہ گلی محلوں میں قائم غیر قانونی منی پٹرول پمپس پر بلیک میں فروخت ہورہا ہے۔
چند پیٹرول پمپس پرفیول دستیاب ہے، جہاں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں جبکہ ڈسکہ میں بھی پمپ مالکان نے بیرئیرز لگا کر پمپس کو بندکردیا ہے۔
دوسری جانب گلگت بلتستان کے شہر چلاس میں بھی 2روزسے پیٹرول کی قلت ہے۔