منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

سٹی کورٹ : پولیس کی ناک کے نیچے منشیات کا استعمال جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سٹی کورٹ میں پیشی کیلئے آنے والا ملزم کھلے عام اہلکاروں کے سامنے منشیات کا استعمال کرتا رہا، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں پولیس اہلکاروں کی نگرانی میں آنے والا ملزم کھلم کھلا نشہ استعمال کرتارہا، اے آر وائی نیوز کو ملنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم عدالت کے احاطے میں آرام سے بیٹھ کر اپنا غم غلط کر رہا ہے۔

ملزم خرم عباس نے پولیس اہلکار کی موجودگی میں جیب سے منشیات نکالی اور استعمال کرنا شروع کردی جبکہ وہاں پر موجود وکلاء اور پولیس اہلکاروں نے روکنے کی کوشش بھی نہ کی اور ملزم مسکراتا ہوا منشیات استعمال کرتا رہا۔

اس منظر سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ عدالتی احاطے میں بھی پولیس کی سرپرستی میں منشیات کا استعمال کیا جا رہا ہے، اس موقع پر ملزم نے بتایا کہ جیل میں تین سو روپے میں ملنے والی پُڑیا سٹی کورٹ میں سو روپے کی ملتی ہے اور کوئی روک ٹوک نہیں کرتا۔

وہاں موجود پولیس اہلکار سے اس بارے میں استفسار کیا گیا تو وہ انجان بن گیا۔ واضح رہے کہ ملزم خرم عباس کیخلاف تھانہ اجمیر نگری میں منشیات استعمال کرنے کے جرم میں مقدمہ درج ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں