کراچی : سول ایوی ایشن نے یکم اکتوبر سے اندرون ملک جانے والی پروازوں میں کھانے ، مشروبات کی اجازت دے دی، فیصلہ کورونا وائرس کیسزمیں کمی کے بعد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اندرون ملک سفرکرنےوالےمسافروں کےلئےاچھی خبر آگئی ، سول ایوی ایشن نے اندرون ملک پروازوں سے متعلق فیصلہ بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔
سول ایوی ایشن نے یکم اکتوبر سےاندرون ملک جانے والی پروازوں میں کھانے اور مشروبات کی اجازت دے دی ، اس حوالے سے سی اے اے کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
سی اےاے نے تمام ایئرلائنز کو مراسلہ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ کورونا وائرس کیسزمیں کمی کے بعد کیا گیا ہے تاہم اندرون ملک پروازوں پردوران سفرماسک کااستعمال لازمی ہے۔
یاد رہے گذشتہ ماہ سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے کوروناوائرس کے پیش نظر اندرون ملک پروازوں میں کھانا فراہم کرنے پر دوبارہ پابندی عائد کردی تھی، اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے لازمی ویکسینیشن پالیسی لاگو رہے گی۔