بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سی اے اے میں انتطامی بحران : جونیئر افسران بڑے عہدوں پر تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی میں انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا، ادارے میں اعلیٰ عہدوں پر جونیئر افسران کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ افسران کو اضافی چارج دے دیئے گئے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی میں انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا، ادارے میں اعلیٰ عہدوں پر جونیئر افسران کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر آپریشن ظفر اعتماد کے ریٹائر ہونے کے بعد جونیئر افسر افتخار احمد کو ڈایکٹر آپریشن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا، افتخار احمد اے ٹی ایس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیں، اس سلسے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈائریکٹر کمرشل کا بھی اضافی چارج ایک جونیئر افسر کے پاس ہے، نادر شفیع ڈار کو ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری کا اضافی ذمہ داری سونپی ہوئی ہے۔

ڈپٹی ڈی جی ناصر ہمدانی کی ریٹائرمنٹ کے بعد نادر شفیع ڈار کو ایڈیشنل چارج دے دیا گیا، سی اے اے میں اضافی چارج پر20 فیصد ایڈیشنل چارج الاؤنس بھی ملتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی سول ایوایشن کا عہدہ بھی پچھلے 3 سال سے خالی ہے۔2017سے سی اے اے کا مستقل ڈی جی نہں ہے، سیکرٹری ایوی ایشن کے پاس ڈی جی سی اے اے کا اضافی چارج ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں