ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

سول ایوی ایشن نے کارگو تھروپُٹ چارجز کی وصولی کا نظام خود سنبھال لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کارگو تھروپُٹ چارجز کی وصولی کا نظام مکمل طور پر خود سنبھال لیا، سول ایوی ایشن کی کارگو تھروپُٹ چارجز کی وصولی سے ادارے کو کروڑوں روپے کا ریونیو حاصل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کارگو تھروپُٹ چارجز کی وصولی کا نظام مکمل طور پر خود سنبھال لیا ہے۔

اس حوالے سے سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کارگو تھروپُٹ چارجز کی وصولی سے ادارے کو کروڑوں روپے کا ریونیو حاصل ہوگا۔

عوامی شکایات موصول ہونے پر سی اے اے نے لاہور اور کراچی کے بعد پشاور ایئرپورٹ پر بھی نجی کمپنی سے معاہدہ ختم کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مخلتف ایئرپورٹ پر تھروپُٹ چارجز کی وصولی کے حوالے سے شکایتیں موصول ہورہی تھیں اور درآمد کنندہ اشیاء پر من مانے نرخ وصول کئے جارہے تھے، جس سے سی اے اے کو نقصان پہنچ رہا تھا۔

سی اے اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت دیگر ائیرپورٹ پر چارچز فکس کر دیئے گئے ہیں اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، مذکورہ چارجز نیشنل بینک میں جمع کرائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق تھروپُٹ چارجز50روپے فی کلوگرام جبکہ ارجنٹ150 روپے فی کلو گرام مقرر کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ درآمدی اشیاء پر تھروپُٹ چارجز لگانے کا فارمولہ بہت پیچیدہ ہوا کرتا تھا۔

سی اے اے نے تھروپُٹ چارجز فارمولے کو آسان اور سہل بنا تے ہوئے فی کلو گرام پر ریٹ فکس کئے، اب درآمد کنندہ سے اضافی وصولی نہیں کی جاسکے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ باہر سے آنے والی اشیاء پر قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ان کو کلیئر کیا جارہا ہے، ٹھیکہ دار امپورٹ ہونے والی اشیاء پر من مانا ریٹ وصول کرہا تھا، تمام ممالک سے درآمد ہونے والی اشیاء پر چارجز کی وصولی فکس کردی گئی ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں