اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جزوی نجکاری کے عمل کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت پاکستان نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جزوی نجکاری کے عمل کا آغاز کردیا ہے۔ پہلے مرحلے کے طور پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک نئی کمپنی پاکستان ائرپورٹ سروسز لمیٹڈ کو سیکوریٹی ایکسچینج آف پاکستان میں رجسٹرڈ کروایا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ نیا ادارہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین کیلئے ایک فلاحی ادارے کے طور پر کام کرے گا۔ اس بارے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بھی پاکستان ائرپورٹ سروسز لمیٹڈ کے قیام کیلئے این او سی جاری کردیا ہے۔

این او سی کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ہیومن ریسورز سمیر سعید کو 34 فیصد شیئر ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نادر شفیع ڈار کو 33 فیصد اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کمپینسیشن اینڈ بینیفٹس انیس الرحمان کو 33فیصد شیئرزکے ساتھ نئی کمپنی پاکستان ائرپورٹ سروسز لمیٹڈکا بھی ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

سی اے اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی اے ایس ایل میں مزیدڈائریکٹرز شامل کیے جائیں گے اور جلد بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی تشکیل دے دیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق نئی کمپنی سی اے اے کے حاضرسروس اور ریٹائرڈ ملازمین کیلئے فلاحی منصوبوں کے علاوہ آوٹ سورس کیے جانے والے پاکستانی ایرپورٹس کا انتظام بھی چلاسکتی ہے۔

دوسری جانب ماہرین نے نئی کمپنی کے قیام پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی کمپنی سی اے اے آرڈیننس میں تبدیلی کے بغیر کس طرح ائرپورٹ کے فنکشنز کسی اور ادارے یا کمپنی کو سونپ سکتی ہے۔

ان ماہرین کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی آرڈیننس پارلیمنٹ سے منظور شدہ ہے اور پارلیمنٹ ہی اس میں تبدیلی کرسکتی ہے۔

اس کے علاوہ ابھی تک سول ایوی ایشن اتھارٹی کا فارن کرنسی اکاو ¿نٹ بھی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فرنٹ مین کے ذریعے بیک ڈور سے پاکستان کے منافع بخش ادارے پر قبضہ کرنے کی ایک سوچی سمجھی منصوہ بندی نظر آتی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے موجودہ چیئرمین ریٹائرڈ ائرمارشل عاصم سلیمان کی برطرفی کی تحریک چلانے والے سمیر سعید اور نادر شفیع کو نئے ادارے کا ڈائریکٹر بنانے پر بھی ماہرین نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں