کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا کے تیسری لہر کے پیش نظر80 فیصدعالمی پروازوں پرپابندی عائدکردی ، یہ پابندی 20 مئی تک نافذ العمل رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے80فیصدعالمی پروازوں پرپابندی عائدکردی اور انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن آج رات سے 20 فیصد محدود کردیا گیا، یہ پابندی 20 مئی تک نافذ العمل رہے گی۔
سی اےاے انے این سی اوسی کی ہدایت پرانٹر نیشنل فلائٹ آپریشن محدود کرتے ہوئے پاکستان آنیوالی ہفتہ وارعالمی پروازوں کی تعداد590سےکم کر کے123 کردی گئیں ہیں۔
کراچی آنیوالی ہفتہ وارعالمی پروازوں کی تعداد189سےکم کرکے40 ، اسلام آبادایئرپورٹ آنےوالی ہفتہ وارپروازیں120 سے 25 تک اور پشاورایئرپورٹ آنے والی عالمی پروازوں کی تعداد33سےکم کرکے 6 کردی گئیں۔
اسی طرح کوئٹہ آنے والی پروازیں 10سےکم کردی گئیں، صرف 2پروازیں آپریٹ ہوں گی جبکہ فیصل آبادآنےوالی عالمی پروازیں 24سےکم کرکے5 ، سیالکوٹ آنے والی عالمی پروازیں43 سےکم کرکے8 اور ملتان ایئرپورٹ پر ان باوٴنڈ فلائٹس کی تعداد41 سے کم کرکے 8 تک محدود کردی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی این سی او سی کی ہدایت پرباقاعدہ نوٹم جاری کرچکاہے جبکہ بیرون ملک سےآنیوالےمسافروں کےریپڈاینٹیجنٹ ٹیسٹ ایئرپورٹ پر شروع ہوچکے ہیں ، اس حوالے سے ایئرپورٹ پرمحکمہ صحت سندھ کے خصوصی کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں۔