جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سول ایوی ایشن کا کیٹیگری سی کے مسافروں کی آمد پر پابندی میں توسیع کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کا 72 گھنٹے قبل کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مسافروں کی سہولت کےلیے بنائی گئی کیٹیگری اے اور بی ختم کردی جب کہ کیٹیگری سی میں شامل 23 ممالک کے مسافروں کی آمد پر پابندی کی مدت میں توسیع کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر مسافروں کا ریپڈاینٹیجنٹ ٹیسٹ ہوگا، جس کی رپورٹ 20 منٹ کے اندر اندر حاصل ہوگی۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر مسافر کو اپنے خرچے پر قرنطینہ کیا جائے گا، جس کے 8 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ ہوگا اور ٹیسٹ منفی آنے پر گھر جانے کی اجازت ہوگی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹیگری سی میں شامل 23 ممالک کے مسافروں کی آمد پر پابندی کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کیٹیگری میں شامل ممالک کے مسافروں پر سفری پابندیاں 5 مئی سے تاحکم ثانی نافذ ہوں گی۔

خیال رہے کہ کیٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، برازیل، زمبابوے اور بھارت سمیت 23 ممالک شامل ہیں۔

نئی ٹریول ایڈوئزری این سی او سی کے فیصلوں کے تناظر میں جاری کی گئی البتہ سی کیٹیگری ممالک سے آمد کی اجازت این سی او سی کے این او سی سے مشروط ہے جب کہ ان ممالک میں موجود پاکستانی، نائیکوپ اور پی او سی کارڈ ہولڈرز کی آمد پر بھی پابندی برقرار ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں