جمعرات, جون 27, 2024
اشتہار

سول ایوی ایشن ملازمین کا تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جوائنٹ ایمپلائز یونین نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔

اس سلسلے میں سی اے اے ملازمین کی نمائندہ تنظیم نےڈائریکٹر ہیومن ریسورس کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نئے بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کیساتھ ٹیکس سلیب کے نفاذ کے بعد پریشانی ہے لہذا ملازمین کی 25 فیصد تنخواہوں میں اضافہ ٹیکس سلیب کےحساب سے کیا جائے۔

خط کے مطابق نئے ٹیکس سلیب کے ساتھ تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا ملازمین کیساتھ مذاق ہے سی اےاے ملازمین بگڑتی معاشی صورتحال کی وجہ سےمعاشی مسائل کا شکار ہیں، حکومت کی جانب سےملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کےتناسب سےاضافہ نہیں کیا گیا۔

- Advertisement -

خط میں کہا گیا کہ سی اےاے ملازمین کو عید بونس کی ادائیگی نہ کیے جانے سے ملازمین پریشانی کا شکار ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں