جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کورونا میں کمی کے بعد سول ایوی ایشن بہتری کی جانب گامزن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کورونا میں کمی کے بعد ائیروناٹیکل چارجز کی مد میں اضافہ اور ریونیو خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی، پاکستان کی فضائی حدود سے روز350 سے زائد پروازیں گزررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا میں کمی کے بعد سول ایوی ایشن بہتری کی جانب گامزن ہیں ، ائیروناٹیکل چارجز کی مد میں اضافہ اور ریونیو خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان سی اےاے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازیں بڑھی ہیں، ائیروناٹیکل چارجز کی مدمیں رواں ماہ کے پہلے ہفتے 3ارب کے ریونیوخسارےمیں کمی ہوئی۔

سی اے اے کے مطابق اگست میں ساڑھے 4ارب روپے ریونیوکا خسارہ ہواتھا ، مجموعی طور پر ریونیوخسارہ 36ارب 50کروڑ روپے ہوگیاتھا جبکہ اوور فلائنگ میں اضافے سے ریونیومیں 3کروڑ روپے یومیہ اضافہ ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود سے روز350سے زائد پروازیں گزررہی ہیں، ایک ہفتے کے دوران 19سو 86 پروازیں فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں ، یومیہ 60سے زائد پروازیں بیرون ملک سے آاورجارہی ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں