کراچی : سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے فعال ہوچکا ہے۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سی اے اے نے کراچی کے نارتھ سیکٹر کو لاہور ریجن میں ضم کردیا ہے جس کے بعد لاہور ایف آئی آر کو مزید وسیع کردیا گیا ہے۔
ایئرنیوی گیشن پلان سے "اس سے حفاظت اور ائر ٹریفک کے بہتر انتظام میں مدد ملے گی، یورپ ،مشرق وسطی سے پاکستان آنے اور جا نے والے جہازوں کی بہتر رہنمائی اور مدگار ثابت ہوگا۔
سی اے اے کے جاری اعلامیے کے مطابق رحیم یار خان ، سکھر پنو عا قل جیکب آباد اور، کوئٹہ سے گزرنے والی ایئرٹریفک کو لاہور ریجن سے مکمل کنٹرول کیا جائے گا۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق نارتھ سیکٹر کے اضافے سے یورپ، کینیڈا اور خلیجی ممالک سے آنیوالی پروازوں میں بھی مزید اضافہ ہوگا، لاہور ریجن میں اضافے سے پاکستان کو زرمبادلے میں اضافہ ہوگا۔
لاہور ریجن کی فضائی حدود میں اضافے سے بہتر کمونیکیشن اور طیاروں کو کنٹرول کر نے میں مدد ملے گی، لاہور ایریا کنٹرول سینٹر کا افتتاح آج ڈی جی سی اے اے کریں گے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی ایوی ایشن قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپنے مزید ائیر اسپیس اورفلائٹ سیکٹر میں اضافہ کیا ہے، پاکستانی فضائی حدودمیں 7سیکٹرپر مشتمل ہوجائے گا۔