اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سول ایوی ایشن اہلکار نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اہلکاروں نے مسافر کا قیمتی سامان لوٹا کر فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شارجہ سے آنے والا مسافر اپنا قیمتی سامان بھولا تو سی اے اے کے اہلکاروں نے مسافر کو ڈھونڈ کر اسے سامان واپس کیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شارجہ سے پشاور آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 9284 سے پاکستان پہنچنے والا مسافر اپنا قیمتی سامان لاونچ میں بھی بھول گیا تھا۔

سول ایوی ایشن کے سپروائزر حمید راشد راونڈ پر تھے کہ انہیں کسٹم کاونٹر کے پاس سے ایک تھیلا ملا جسے انہوں نے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کی موجودگی میں کھولا۔

تھیلے میں سے سونے کے قیمتی زیورات برآمد ہوئے جس میں 1 عدد سونے کی انگوٹھی، سونے کے ٹاپس اور ایک بھاری لاکٹ نکلا جسے انہوں نے ڈیوٹی افسر کے حوالے کردیا گیا۔

ڈیوٹی افسر نے سی سی ٹی وی فوٹیجزز کی مدد سے مسافر کو ڈھونڈ نکالا اور مسافر سے رابطہ کر کے شناخت اور ضروری کاروائی کے بعد سونے کے قیمتی زیورات مالک کے حوالے کردئیے۔

شارجہ سے پشاور پہنچنے والے مسافر بن یامین نے قیمتی زیورات کی واپسی پر سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کی ایمانداری کی تعریف کی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں