کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سی اے اے کے سیکڑوں ملازمین کو گریڈ 5 سے 6 میں ترقی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے ملازمین کی اگلے گریڈ میں ترقیاں جاری ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کے 450 ملازمین کی گریڈ پائیو سے اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ہے۔
نمائندہ اے آر وائی کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن کے ڈاریکٹر ایچ آر ملک مظہر نے پروموشن دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سی اے اے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیارہ ویجیلنس شعبے کے 151 ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ہے، فائرشعبہ کے 71 جبکہ ایرٹریفک کنٹرول کے 21 ملازمین کو بھی اسٹاف گروپ 6 میں ترقی دی گئی ہے۔
سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ ایس کیو ایم ایس شعبہ 19, آڈٹ کے 11 اور کمیونیکیشن شعبے کے 2 ملازمیں کو بھی اگلے گریڈ میں پروموٹ کیا گیا ہے
نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاج میں ملازمین کو ترقیاں دینے کے معاملے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔
ملک مظہر نے کہا کہ سول ایوی ایشن انتظامیہ نے پہلے مرحلے میں ملازمین کو ترقی دینے کا مطالبہ فوری تسلیم کرنے کے بعد ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔