جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

فضائی حدود مکمل محفوظ ہیں: پاکستان کا ایاسا کی ہدایات پر ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی فضائی حدود سے متعلق یورپی ایوی ایشن ایجنسی ایاساکی جانب سے جاری ہدایت پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود دنیا کی تمام ایئرلائنز کیلئے مکمل محفوظ ہے۔

اینٹی ایئرکرافٹ گنز، میزائل خطرے کی بات بے بنیاد ہے، 28جولائی کوجاری یورپی ایوی ایشن کی ہدایات کو رد کرتے ہیں۔

پاکستان میں کوئی تنازعہ نہیں، طیاروں کوکسی قسم کا خطرہ نہیں، برطانیہ نے بھی پاکستان کی فضائی حدود کو مکمل محفوظ قرار دیا ہے۔

سی اے اے کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ برٹش ایئرویز پاکستان میں اپنا فلائٹ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے، جرمنی، فرانس، یورپی ملکوں نے پاکستانی فضائی حدود کو محفوظ قراردیا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں