اشتہار

سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کو آیاٹا کے ڈیفالٹ سے بچالیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کو آیاٹا کے ڈیفالٹ سےبچالیا، پی آئی اے نے سی اے اے سے ملنے والے ایک ارب روپے آیاٹا کو ادا کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کو نادہندہ ہونے سے بچانے میں سول ایوی ایشن کا اہم کردار رہا، پی آئی اے کو آیاٹا سے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ تھا تاہم سی اے اے نے بچالیا۔

سول ایوی ایشن سے ملے ایک ارب روپے سے پی آئی اے نے آیاٹا کو ادائیگی کر دی ، اگر ایک ارب روپے فوری ادانہ ہوتے تو پی آئی اے ایاٹا کا نادہندہ ہوجاتا۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ آیاٹا کا نادہندہ ہونے سے پی آئی اے کے ٹکٹوں کی دنیا بھر میں فروخت بند ہو جاتی، پی آئی اے سی اےاے سے ملے ایک ارب ایاٹا کو ادا کرکے ڈیفالٹ سے بچ گیا، پی آئی اے مالی بحران کی وجہ سے آیاٹا کو سروس چارجز ادا نہیں کر سکی تھی۔

ڈائریکٹر جنرل سی اے اے کا کہنا تھا کہ سی اے اےنےمشکل وقت میں قومی ایئرلائن کی مدد کی اور وزارت خزانہ کی ہدایت پر پی آئی اے کو ایک ارب روپے دیے گئے، پی آئی اے ایک ارب روپے اگلے ہفتہ سی اے اے کو واپس کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے خود سول ایوی ایشن کے کئی ارب روپے کے واجبات کی نادہندہ ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں