پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کراچی کا سول اسپتال ڈاکٹر رتھ فاؤ کے نام سے منسوب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان میں جذام کے مریضوں کی مسیحا آنجہانی ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کے اعتراف میں سول اسپتال کا نام تبدیل کر کے ان سے منسوب کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں واقع سول اسپتال کو ڈاکٹر رتھ فاؤ کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیا۔

ڈاکٹر رتھ فاؤ کی تدفین میں شرکت کے بعد وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ رتھ فاؤ فخر سندھ اور فخر پاکستان ہیں۔ اسپتال کا نام تبدیل کر کے اسے رتھ فاؤ سے منسوب کرنے کا مقصد انہیں خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ڈاکٹر رتھ فاؤ قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

وزیر اعلیٰ کے احکامات کے بعد اب سول اسپتال کا نیا نام ڈاکٹر رتھ فاؤ اسپتال ہوگا۔

اس سلسلے میں مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ طویل عرصے سے کراچی میں مقیم تھیں اور جذام کے مریضوں کے لیے ان کا ادارہ میری ایڈیلیڈ سوسائٹی بھی کراچی کے علاقے صدر میں واقع ہے۔

 ڈاکٹر رتھ فاؤ کے انتقال کے بعد انہیں قومی اعزاز کے ساتھ کراچی ہی کے مسیحی (گورا) قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔ وہ 10 اگست کو انتقال کر گئی تھیں۔


Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں