پشاور : سرکاری ملازمین کی پروموشن پالیسی میں ترمیم کردی گئی ، ڈیپوٹیشن پر آنے والا سرکاری ملازم اب ان کی رضامندی سے ترقی کا اہل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختوںخواہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی پروموشن پالیسی میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے، اس حوالے سے اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے پالیسی میں ترمیم کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ترمیم سول سرونٹ پروموشن پالیسی کےسیریل نمبر 4 کلازڈی میں کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ نظرثانی شدہ پالیسی کے تحت ڈیپوٹیشن پر آنے والا سرکاری ملازم اب ان کی رضامندی سے ترقی کا اہل ہو گا۔
نوٹیفکیشن میں مزید واضح کیا گیا ہے ڈیپوٹیشن پر ترقی کی صورت میں افسریا ملازم کو اپنے اصل ڈیپارٹمنٹ میں واپس ہونا ہوگا، ڈیپوٹیشن سے واپسی پر اس کی سینیارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین پر زور دیا تھا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کریں اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پروبیشنری افسران کو یاد دلایا تھا کہ عملی زندگی میں اپنی بنیادی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد انہیں بے روزگاری، غربت، بیماری، تعلیم کی کمی اور عوامی مسائل کے حل میں تاخیر جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سول بیوروکریسی کو سراہتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پر بہت سے اچھے افسران کو جانتے ہیں جنہوں نے اپنا پسینہ اور خون بہا کر ملک کی خدمت کی ہے۔