جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

نایاب پرندوں کے شکارکے اجازت نامے جاری کرنے پر سول سوسائٹی کا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی سول سوسائٹی کے کارکنان نے شہرکے پوش علاقے میں واقع کھڈا مارکیٹ میں حکومت کی جانب سے سعودی شہزادوں کو نایاب پرندوں کے شکار کے لئے اجازت نامہ جاری کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔

عدالتِ عظمیٰ نے رواں سال اگست کے مہینے میں سعودی شہزادوں کے پاکستان میں نایاب نسل کے پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کردی تھی تاہم حکومت کی جانب سے ایک بار پھر سعودی شہزادوں کو شکارکے اجازت نامے جاری کرنے پر غور کیا جارہا ہے، جس کے خلاف کراچی کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں شکار کے اجازت نامے جاری کرنے کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے۔

Karachi

- Advertisement -

سول سوسائٹی کے رکن نعیم صادق کا کہنا ہے کہ عدالتی پابندی کے باجود اب بھی حکومت سعودی شہزادوں کو شکار کے اجازت نامے جاری کررہی ہے۔

Karachi

سول سوسائٹی کی ایک اور خاتون رہنما کا کہنا تھا کہ جن پرندوں کے شکار کی اجازت دی جاتی ہے وہ بہت نایاب نسل کے پرندے ہیں۔ انہوں نے سوال اُٹھایا کہ غیر ملکیوں کو کیوں پاکستانی سرزمین پر شکار کی اجازت دی جاتی ہے، یہ پرندے مہمانوں کی طرح پاکستان آتے ہیں، کسی کو اختیار نہیں کہ ان پرندوں کو مارے۔

Karachi

انہوں نے حکومت سے ایک اور سوال کیا کہ غیر ملکی شہزادے کیوں شکار کے لئے پاکستان آتے ہیں اور ان کو اجازت کیوں دی جاتی ہے؟۔

Karachi

احتجاج میں درجنوں افراد نے شرکت کی جنہوں مختلف قسم کے پلے اٹھائے رکھے تھے جن میں انگریزی اردو اور عربی میں عبارات درج تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں