کراچی: شہر قائد کے علاقے ناظم آباد دو نمبر میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ایک ڈکیت ہلاک جبکہ 2شہری زخمی ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کاواقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا، موٹر سائیکل سوار2 ملزمان کار سوار شہری سے واردات کی کوشش کررہے تھے۔
پولیس کے مطابق کار سوار شہری نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک ڈکیت ہلاک اور 2 راہگیر زخمی ہوگئے، زخمی شہریوں کی شناخت 40 سالہ قدیر، 28سالہ آیان کے نام سے ہوئی ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز پیش آئے واقعے میں موبائل فون کی قسط مانگنے پر کسٹمر برہم ہوگیا، بحث و مباحثے کے بعد ملزم نے مشتعل ہوکر دکاندار پر فائرنگ کردی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سعید آباد نیول کالونی میں موبائل فون کی قسط مانگنے پر کسٹمر نے دکاندار پر فائرنگ کردی۔ دکاندر نے جب گاہک سے قسط کا تقاضہ کیا تو ملزم نے اپنے بیٹے کو بلوالیا۔ دکاندار کے پاؤں پر گولیاں ماری گئیں۔
ایاز اللہ نے ظہور نامی شخص کو موبائل فون قسطوں پر دیا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور خواتین اور بچے بھی خوفزدہ ہوگئے۔
دکاندار کا یہ کہنا تھا کہ موبائل کی قسط مانگنے پر یہ واقعہ پیش آیا جبکہ پولیس کی جانب سے مفروف ملزم ظہور کی تلاش جاری ہے۔
کراچی کے 2 نوجوان سوئیڈن کی جھیل میں ڈوب کر جاں بحق
ایس ایچ او سعید آباد نے بتایا کہ ملزم ابرار کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس گرفتار ہونے والے ملزم کو عدالت میں پیش کرے گی۔