جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر شہری قتل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے علاقے مصری شاہ میں موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے شہری کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقتول آفاق اپنے دوست کے ساتھ گلی میں بیٹھا ہوا تھا اسی دوران مسلح ڈاکو وہاں آئے اور آفاق کے دوست سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس موقع پر آفاق نے مزاحمت کی تو ڈاکو نے اس کے سر پر گولی مار دی اور فرار ہوگئے، گولی لگنے کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں